تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق وزیرہریش راو کی کامیاب مساعی، اردن میں پھنسے ریاست کے 12مزدوروں کی ریاست واپسی

ذرائع کے مطابق ہریش راؤ نے نہ صرف اردن کی کمپنی کی جانب سے عائد جرمانہ ادا کیا بلکہ واپسی کے لئے تمام سفری اخراجات بھی برداشت کئے۔ متاثرہ مزدور آج صبح حیدرآباد ایئرپورٹ پہنچنے جس کے بعدانہوں نے سیدھے ہریش راؤ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر اور ایم ایل اے ٹی ہریش راؤ نے اردن میں پھنسے ہوئے 12 مزدوروں کو اپنے خرچ پر وطن واپس پہنچا دیا۔ یہ مزدور روزگار کے سلسلہ میں اردن گئے تھے لیکن وہاں مشکلات میں پھنس گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


ذرائع کے مطابق ہریش راؤ نے نہ صرف اردن کی کمپنی کی جانب سے عائد جرمانہ ادا کیا بلکہ واپسی کے لئے تمام سفری اخراجات بھی برداشت کئے۔ متاثرہ مزدور آج صبح حیدرآباد ایئرپورٹ پہنچنے جس کے بعدانہوں نے سیدھے ہریش راؤ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔


متاثرین نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پریشانی کئی بارکانگریس حکومت اوربی جے پی ارکانِ پارلیمنٹ کے سامنے رکھی، مگر کسی نے توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں واپس وطن لانے والے ہریش راؤ اور بی آر ایس پارٹی کے وہ ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔


ہریش راؤ نے انکشاف کیا کہ متاثرہ مزدوروں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کئی بار مدد کی اپیل کی تھی لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، اسی لئے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پرانہیں اپنے ذاتی خرچ سے واپس لایا گیا۔


انہوں نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے انہوں نے خصوصی گلف بورڈ قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔


ہریش راؤ نے بی جے پی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ سے **آٹھ بی جے پی ایم پی** اور **دو مرکزی وزراء** ہونے کے باوجود بیرونِ ملک پھنسے ہوئے تلنگانہ کے عوام کی مدد کے لیے کوئی کوشش نہیں کی جا رہی۔


انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں فوری طور پر حرکت میں آ کر بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانی، خصوصاً تلنگانہ کے شہریوں کو محفوظ طور پر واپس وطن لائیں۔