تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق وزیر ناگیشور راؤ بی آر ایس سے مستعفی

تلنگانہ کے سابق وزیر وریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے سینئر لیڈر ٹی ناگیشور راؤ نے بی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر وریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے سینئر لیڈر ٹی ناگیشور راؤ نے بی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

انہوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کو روانہ کردیا۔

انہوں نے ایک سطری مکتوب میں لکھا کہ وہ پارٹی سے اپنا استعفیٰ پیش کررہے ہیں اوران تمام برسوں میں تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

ناگیشورراو کھمم ضلع کے پالیروحلقہ سے پارٹی کے ٹکٹ کے خواہشمند تھے تاہم ان کے بجائے وزیراعلی نے 115 پارٹی امیدواروں کے نام میں ان کا نام شامل نہیں کیاتھا اور ان کی جگہ اس حلقہ سے اوپیندرریڈی کو امیدواربنایاگیا تھا۔

ٹکٹ سے محرومی کے بعد ناگیشورراو نے اپنے حلقہ میں اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے یہ اشارہ دیا تھا کہ وہ پارٹی چھوڑدیں گے۔

ناگیشور راؤ نے 1985، 1994، 1999، 2009 میں تلگودیشم کے ٹکٹ پر ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 2014 میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد ان کو وزیربنایاگیا تھا۔