حیدرآباد

تلگودیشم کے سابق صدر کاسانی گیانیشور بی آر ایس میں شامل

گیانیشور کا بی آر ایس میں خیر مقدم کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ مدیراج سماج سے تعلق رکھنے والے ایٹالہ راجندر نے اس طبقہ کے کسی بھی قائد کو ابھر نے نہیں دیا۔

حیدرآباد: سابق صدر تلگودیشم پارٹی تلنگانہ کاسانی گیانیشور نے آج بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی موجودگی میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ گیانیشور کا بی آر ایس میں خیر مقدم کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ مدیراج سماج سے تعلق رکھنے والے ایٹالہ راجندر نے اس طبقہ کے کسی بھی قائد کو ابھر نے نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

ان کی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ہم نے بنڈا پرکاش مدیراج کو عہدے پر فائز کیا۔ اسی طرح کا سانی گیانیشور کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے انہیں مناسب عہدہ دیا جائے گا۔ کے سی آر نے کہا کہ ریاست میں صرف119 اسمبلی حلقہ جات ہیں جن میں 7ہمارے نہیں ہیں۔

صرف112 حلقہ جات ہیں جہاں سے کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت والے امیدوار کو ہی ٹھہرایا جانا ہے۔ برائے نام امیدوار کو ٹھہرا کر شکست سے دوچار ہونا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ پارٹی کے مفادات کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔

کے سی آر نے کہا کہ انتخابات کے بعد ہم حیدرآباد میں مشاورتی اجلاس رکھیں گے۔ جس طرح این ٹی راما راؤ کے دور میں مجالس مقامی میں بی سی طبقہ کیلئے تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی گئی تھی، اس کامیابی سے چند مقامات پر بی سی قیادت کو ابھرنے کا موقع ملاتھا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے ایام میں سیاسی طور پر بہت سارے عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے بہت سارے مواقع آئیں گے۔ مدیراج سماج سے قیادت کو تیار کیا جائے گا۔ ہر ضلع سے دو قائدین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے لئے تیار کیا جائے گا۔

 قانون ساز کونسل کے لئے بھی نامزد کیا جاسکتا ہے۔ راجندر کے بی جے پی میں جانے کے بعد قد آور قائد گیانیشور کا پارٹی میں شامل ہونا ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے اور ہم ان کا بی آ ر ایس میں خیر مقدم کرتے ہیں۔