امریکہ و کینیڈا
سابق امریکی صدر کلنٹن اسپتال میں داخل
کلنٹن کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اینجل یورینا نے یہ اطلاع دی۔
واشنگٹن: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو شدید بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کلنٹن کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اینجل یورینا نے یہ اطلاع دی۔
این بی سی نیوز کے مطابق، یورینا نے کہا، "مسٹر بل کلنٹن کو بخار میں مبتلا ہونے کے بعد جانچ اور مشاہدے کے لیے میڈ اسٹار جارج ٹاؤن یونیورسٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ اچھی حالت میں ہیں۔”
بل کلنٹن کے قریبی ذرائع نے براڈکاسٹر کو بتایا کہ 78 سالہ سابق صدر جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔