تلنگانہ
چوروں نے پانچ سکنڈ میں کار سے پانچ لاکھ روپئے کی چوری کرلی
چوروں نے پانچ سکنڈ میں کار سے پانچ لاکھ روپئے کی چوری کرلی۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئی۔ضلع کے دامرچرلہ کی گرینڈ سری ہوٹل کے قریب ٹہرائی گئی کار کے قریب دو چور،بائیک پر پہنچے۔

حیدرآباد: چوروں نے پانچ سکنڈ میں کار سے پانچ لاکھ روپئے کی چوری کرلی۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئی۔ضلع کے دامرچرلہ کی گرینڈ سری ہوٹل کے قریب ٹہرائی گئی کار کے قریب دو چور،بائیک پر پہنچے۔
ان میں سے ایک نے کار کے شیشے کوتوڑتے ہوئے کار میں رکھے ہوئے بیگ کی چوری کرلی۔
اس کا ساتھی بائیک پر ٹہرکر یہ منظردیکھ رہا تھا۔ چوری کی یہ واردات سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی۔
کار کے مالک کی جانب سے پولیس سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس وہا ں پہنچی جس نے وہاں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیاجس میں یہ واردات قید ہوگئی تھی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔