تلنگانہ

موسم گرما میں آگ لگنے کے واقعات زائد ہونے کا امکان

موسم گرما میں آگ لگنے کے واقعات کے پیش نظرعوام کو چوکس رہنے کا فائرآفیسرس نے مشورہ دیا ہے۔بڑے اپارٹمنٹس میں آگ لگنے کی صورت میں کی جانے والی احتیاط کے سلسلہ میں عوام میں شعوربیدار کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: موسم گرما میں آگ لگنے کے واقعات کے پیش نظرعوام کو چوکس رہنے کا فائرآفیسرس نے مشورہ دیا ہے۔بڑے اپارٹمنٹس میں آگ لگنے کی صورت میں کی جانے والی احتیاط کے سلسلہ میں عوام میں شعوربیدار کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
گرمائی اخلاقی تربیتی ٹیوشن سنٹر کیلئے جدید نصاب کی مفت فراہمی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

حیدرآباد ڈیویژنل فائرآفیسرسرینواس ریڈی نے ایک تلگونیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی شدت کے سبب آگ لگنے کے واقعات زائد ہونے کا امکان ہے۔

گرما میں بجلی کے آلات زائد استعمال کئے جاتے ہیں جس کے سبب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کا بھی خدشہ لگارہتا ہے اور آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ کا امکان ہوتا ہے۔مکانات کے قریب کچراجلانے یا نقصان والے کمیکلس کے بھی زائد استعمال سے آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معمول کے معائنوں کے دوران کمرشیل کامپلکس،اپارٹمنٹس، ملٹی پلیکس اور اسپتالوں کی عمارتوں کے ذمہ داروں میں شعور بیدارکیاجارہا ہے۔

سیلارس کو صرف پارکنگ کیلئے استعمال کرنے پر زوردیاجارہا ہے۔ان کااستعمال چارجنگ اسٹیشنس کے طورپر نہ کرنے کی خواہش کی جارہی ہے۔ساتھ ہی خطرناک کمیکلس کو رہائشی اپارٹمنٹس میں نہ رکھنے پر بھی زوردیاجارہا ہے۔ یہ کمیکلس اور ایسڈ سے جلد آگ لگتی ہے جو تیزی کے ساتھ پھیلتی ہے۔

سیلارس کے سلسلہ میں عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ گرما کا موسم آرہا ہے اسی کے پیش نظرہر جمعہ کو اپارٹمنٹس میں رہنے والوں میں فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حیدرآباد میں تمثیلی ڈرل بھی کی جارہی ہے جس کے ذریعہ عوام میں شعوربیدارکیاجارہا ہے۔

عہدیدار، اپارٹمنٹس میں لگائے گئے آتش فرو آلات کا بھی معائنہ کررہے ہیں کیونکہ بعض مقامات پر یہ آلات کام نہیں کررہے ہیں۔ساتھ ہی فائربریگیڈ کو طلب کرنے سے پہلے کئے جانے والے اقدامات سے بھی واقف کروایاجارہا ہے۔

a3w
a3w