حیدرآباد

فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر

خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر نے فارمولا ای ریس کے تعلق سے دعویٰ کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس ریس میں حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ کیلئے مثبت رول ادا کیا۔

حیدرآباد: خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر نے فارمولا ای ریس کے تعلق سے دعویٰ کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس ریس میں حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ کیلئے مثبت رول ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دانم ناگیندر نے جو بی آر ایس ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے،بعدازاں کانگریس میں شامل ہوگئے،کہا کہ اس ریس سے حیدرآباد کی شہرت اور اس کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ انہوں نے اس میں امکانی کرپشن کا بھی تذکرہ کیا۔

ناگیندر نے مزید کہا کہ کے ٹی آر نے جو اُس وقت وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات تھے، حیدرآباد میں الیکٹرک کار ریس کے اہتمام سے متعلق ان سے مشورہ کیا تھا۔

انہوں نے محض ایونٹ کے بارے میں اُ ن کا تناظر دیا تھااور یہ کہا تھا کہ ای کار ریس کی میزبانی سے حیدرآباد عالمی نقشہ میں شامل ہوا ہے۔مزید براں انہوں نے کہا کہ فارمولا ای ریس کا معاملہ فی الوقت عدالت میں زیر دوراں ہے وہ کے ٹی آر کے بارے میں کوئی منفی تبصرہ کرنے سے گریز کریں گے۔