جرائم و حادثات

ایک خاتون سمیت لشکر طیبہ کے دو معاونین گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک ملی ٹنٹ ماڈیول کو بے نقاب کرکے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک خاتون سمیت دو جنگجو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک ملی ٹنٹ ماڈیول کو بے نقاب کرکے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک خاتون سمیت دو جنگجو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاکر بارہمولہ کے پٹن علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو معاونین کو گرفتار کرکے ایک ملی ٹنٹ ماڈیول کو بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت فاروق احمد پرہ اور سائمہ بشیر کے بطور کی۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شد گان کے انکشاف پر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں ایک پستول،2 پستول میگزین، 5 پستول گولیاں، ایک آئی ای ڈی اور قریب دو کلو وزنی ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی شامل ہے۔

پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدگان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم جنگجو عابد قیوم لون ساکن ووسن پٹن کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی