تلنگانہ

منوگوڈ ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی شروع

ووٹوں کی گنتی کی منڈل واری ترتیب چوٹ اپل، نارائن پور، منوگوڈ، چندور، مری گوڑا، نامپلی اور گٹوپل ہے۔

حیدرآباد: ضلع نلگنڈہ کے حلقہ اسمبلی منوگوڈ میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ابتداء میں پوسٹل بیالٹس کی گنتی کی گئی جس میں ٹی آر ایس امیدوار کو سبقت دکھائی گئی ہے۔

نلگنڈہ میں واقع تلنگانہ اسٹیٹ ویئر ہاؤزنگ کارپوریشن کے گودام میں قائم کردہ ووٹوں کی گنتی مرکز میں منگوڈے ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے جہاں اب تک اطلاعات کے مطابق ٹی آر ایس کو سبقت حاصل ہے۔

اس کے بعد مختلف راؤنڈس میں جملہ 2,41,805 میں سے 2,25,192 ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ماباقی لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ہے۔

ووٹوں کی گنتی کی منڈل واری ترتیب چوٹ اپل، نارائن پور، منوگوڈ، چندور، مری گوڑا، نامپلی اور گٹوپل ہے۔