آندھراپردیش

اے پی ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں کو مستقل جج کے عہدے پر ترقی

یہ چاروں جج 21 اکتوبر 2023 سے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کی مدتِ کار 20 اکتوبر کو ختم ہونے والی تھی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس بی آر گووائی کی قیادت والے کولیجیم نے حال ہی میں مرکز کو سفارش بھیجی تھی کہ انہیں مستقل جج کے طور پر تعینات کیا جائے۔

حیدرآباد: اے پی ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں کو مستقل جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ مستقل ججوں کے طور پر جسٹس این ہریناتھ، جسٹس منڈوا کرن مئی، جسٹس جگڈم سُمَتی اور جسٹس این وجے کی تقرری کی منظوری صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

اس سلسلہ میں مرکزی وزارتِ قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یہ چاروں جج 21 اکتوبر 2023 سے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کی مدتِ کار 20 اکتوبر کو ختم ہونے والی تھی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس بی آر گووائی کی قیادت والے کولیجیم نے حال ہی میں مرکز کو سفارش بھیجی تھی کہ انہیں مستقل جج کے طور پر تعینات کیا جائے۔

منظوری کے بعد صدرِ جمہوریہ نے باضابطہ احکامات جاری کر دیے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر جلد ہی ان چاروں کو مستقل جج کے طور پر حلف دلاءیں گے۔