دہلی

اپوزیشن قائدین پر دھاوے کرانا ٹھیک نہیں: اروند کجریوال

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے پیر کے دن کہا کہ اپوزیشن قائدین پر دھاوے اور انہیں ہراساں کرنا ٹھیک نہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب ہر کوئی مل جل کر کام کرے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے پیر کے دن کہا کہ اپوزیشن قائدین پر دھاوے اور انہیں ہراساں کرنا ٹھیک نہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب ہر کوئی مل جل کر کام کرے۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی کا پتہ چلانے کجریوال کا فون ای ڈی کو مطلوب
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
اروندکجریوال کی گرفتاری کے خلاف کئی ریاستوں میں احتجاج

آشرم فلائی اوور ایکسٹینشن کے افتتاح کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے یہ بات کہی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ لینڈ فار جابس اسکام کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے سی بی آئی ٹیم پٹنہ میں سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی کے بنگلہ میں گئی ہے اس پر آپ کا کیا کہنا ہے۔

سی بی آئی ٹیم سرکولر روڈ کے بنگلہ نمبر 10 گئی اور وہاں وہ 5 گھنٹے موجود رہی کجریوال نے کہا کہ یہ غلط ہے۔ تمام اپوزیشن قائدین پر ایسے دھاوے کرانا اور انہیں ہراساں کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ سی بی آئی نے تاہم کہا ہے کہ رابڑی دیوی کے بنگلہ پر کوئی دھاوا نہیں ہوا۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا سی بی آئی ٹیم کا یہ اقدام وزیراعظم نریندر مودی کو 9 اپوزیشن قائدین کی طرف سے لکھے گئے مکتوب کا نتیجہ تو نہیں‘ کجریوال نے کہا کہ ہاں ایسا ہوسکتا ہے۔

اپوزیشن قائدین نے مرکزی ایجنسیوں کے ”بے جا استعمال“ کے خلاف مودی کو لکھا تھا۔ کجریوال نے کہا کہ اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں میں یا تو وہاں کی حکومتوں کو کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے یا انہیں ہراساں کرنے سی بی آئی اور ای ڈی کو بھجا جارہا ہے یا ایل جی اور گورنر کو ان کے کام میں خلل ڈالنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

ملک اور جمہوریت اسی وقت پھلے پھولیں گے جب سبھی مل جل کر کام کریں چاہے وہ برسراقتدار لوگ ہوں یا اپوزیشن میں موجود افراد۔ منتخبہ حکومتوں کو کام کرنے دینا چاہئے۔ مودی کو مکتوب لکھنے والوں میں ڈپٹی چیف منسٹر بہار تیجسوی یادو شامل ہیں جو رابڑی دیوی کے لڑکے ہیں۔