تلنگانہ

نظام آباد میں روڈی شیٹر ریاض کے انکاؤنٹر کی افواہیں، پولیس کمشنر کابڑا بیان

پولیس نے اس خبر کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔ نظام آباد کے پولیس کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ ریاض زندہ ہے اور اُس پر کسی بھی قسم کی فائرنگ نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ "سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی انکاؤنٹر کی افواہیں بالکل غلط ہیں۔ پولیس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کر رہی ہے۔"

حیدرآباد: نظام آباد ضلع کے سارنگاپور جنگلاتی علاقے میں آج صبح پیش آئے ایک مبینہ پولیس انکاؤنٹر نے سنسنی پھیلا دی۔ اطلاعات کے مطابق، خطرناک راؤڈی شیٹر ریاض پولیس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں
حضرت مظہر الدین چشتی القادری رحمہ اللہ کے 54ویں عرس کی تقاریب اختتام پذیر—ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
نظام آباد میں وزیر صحت دامودرراج نرسمہا نے پی ایچ سی، ایم سی ایچ، کریٹیکل کیئر یونٹس کا افتتاح کیا
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض پر گزشتہ دنوں ہوئے اُس حملے کا الزام تھا جس میں کانسٹیبل پرمود نے اپنی جان گنوائی تھی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ریاض کی تلاش تیز کردی تھی، اور آج صبح یہ خبر منظرِ عام پر آئی کہ جنگل کے علاقے میں انکاؤنٹر ہوا ہے۔

تاہم، نظام آباد پولیس نے اس خبر کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔ نظام آباد کے پولیس کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ ریاض زندہ ہے اور اُس پر کسی بھی قسم کی فائرنگ نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ "سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی انکاؤنٹر کی افواہیں بالکل غلط ہیں۔ پولیس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کر رہی ہے۔”

فی الحال، ریاض کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور تعاون کریں۔