تلنگانہ

حیدراکے نام پر غریبوں پر تلنگانہ حکومت کا ظلم۔مرکزی وزیربنڈی سنجے کاالزام

مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے الزام لگایا ہے کہ بی آرایس حکومت نے کالیشورم پراجکٹ کے نام پر ایک لاکھ کروڑ روپے کی رشوت خوری کی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے الزام لگایا ہے کہ بی آرایس حکومت نے کالیشورم پراجکٹ کے نام پر ایک لاکھ کروڑ روپے کی رشوت خوری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت

انہوں نے کریم نگر میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ ندی کی خوبصورتی کے نام پر کانگریس حکومت کروڑوں روپے لوٹنے کا کام کررہی ہے۔

انہوں نے جھیلوں اورتالابوں کے ایف ٹی ایل و بفرزون کیلئے حال ہی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ ادارہ حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی (حیدرا) پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام ،حیدراکے طریقہ سے بیزار ہوگئے ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ حیدراکی جانب سے غریبوں کے مکانات کو منہدم کیاجارہا ہے۔

کانگریس حکومت حیدراکے نام پر غریبوں پر ظلم کر رہی ہے۔ کئی سالوں سے ٹیکس ادا کرنے والے غریبوں کے گھروں کو منہدم کرنا ظلم ہے۔

غریبوں کے گھر گرائے گئے تو حیدراختم ہوجائے گی۔کانگریس کو ہوش میں آکر حکومت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حیدراکی انہدامی کارروائی کے خلاف ہم احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حیدراکے متاثرین کی حمایت کریں گے۔