بھارت

بینک ورکرس یونین کی ریسلرس کو حمایت

وینکٹ چلم نے کہا کہ اے آئی بی ای اے برج بھوشن کی پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتاری کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں حکمراں پارٹی کی شکست کے بعد ہی انہیں ڈبلیو ایف آئی کی ذمہ داری سے ہٹایا گیا ہے۔

حیدرآباد: آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے ) نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پر دھرنا دینے والے پہلوانوں کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، 50افراد زیرحراست
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس
پہلوانوں کی تائید میں ممتابنرجی نے احتجاجی ریالی میں شرکت کی
ریسلرس کو دیگر مناسب جگہ پر احتجاج کی اجازت دی جائے گی: دہلی پولیس

اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی وینکٹ چلم نے اتوار کو یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ 13 سے 15 مئی تک ممبئی میں منعقدہ اے آئی بی ای اے کا 29 واں قومی کنونشن انصاف اور مجرموں کو سزا دلانے کے لیے خواتین پہلوانوں کی بہادرانہ لڑائی پر مرکوز تھا۔

خیال ر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کے خلاف خاتون پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں سے ایک پوکسو ایکٹ کے تحت بھی ہے۔

مسٹر وینکٹ چلم نے کہا کہ اے آئی بی ای اے برج بھوشن کی پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتاری کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں حکمراں پارٹی کی شکست کے بعد ہی انہیں ڈبلیو ایف آئی کی ذمہ داری سے ہٹایا گیا ہے۔ ان پہلوانوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کے لیے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

مسٹر وینکٹ چلم نے کہا کہ اے آئی بی ای اے ملک کی ان بیٹیوں کو انصاف دلانے کے لیے حمایت کرتا ہے اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد اور یکجہتی کی توسیع کرے گا کیونکہ یہ معاشرے میں ہماری خواتین کے وقار اور تحفظ کا سوال ہے۔

a3w
a3w