عادل آباد میں خوفناک سڑک حادثہ ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے گڈی ہتنورمنڈل میں اُس وقت پیش آیا جب ایک آٹو کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔
اس حادثہ کے نتیجہ میں آٹو میں سوار چار افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے اوردیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی جس نے راحت کام کا آغاز کردیا۔
مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لئے رمس اسپتال منتقل کردیاگیا۔
شانتی نگر کے رہنے والے دس افراد آٹو میں ایچوڑا سے عادل آباد کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے یہ بات بتائی۔اس حادثہ کے سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے عادل آباد کے رمس اسپتال منتقل کردیاگیا۔
ایچوڑہ کے انچارج سی آئی کرن کمار نے لاشوں کا معائنہ کیا۔
مہلوکین کی شناخت 35سالہ شیلجہ، 65سالہ پوچننا،62سالہ سلومی اور 50سالہ گنگو کے طورپر کی گئی ہے۔
حادثہ کامقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔حادثہ کے بعد آٹو مکمل طورپرتباہ ہوگیا جو ایک نالہ میں پڑا ہوا پایاگیا۔