حیدرآباد

موسیٰ ندی بحالی پروجیکٹ میں اسرائیلی ٹکنالوجی کا استعمال

مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکوریٹی میں اسرائیل کی گلوبل لیڈر شپ کا اعتراف کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے ان دو شعبہ جات میں تلنگانہ کو فائدہ پہونچانے پر زور دیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے موسیٰ ندی بحالی پروجیکٹ میں تکنیکی مہارت فراہم کرنے سے اسرائیل نے اتفاق کیا ہے۔ اسرائیل کے سفیر ریوون ازار نے جمعہ کے روز تلنگانہ کے سکریٹریٹ میں وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

 مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکوریٹی میں اسرائیل کی گلوبل لیڈر شپ کا اعتراف کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے ان دو شعبہ جات میں تلنگانہ کو فائدہ پہونچانے پر زور دیا۔ انہوں نے دفاع‘ زراعت‘ واٹر منیجمنٹ‘ اڈوانسڈ ٹکنالوجیز اور صنعتی ترقی میں اسرائیل سے تعاون کی درخواست کی جس پر سفیر ریوون ازار نے مثبت ردِعمل کا اظہار کیا۔

 سریدھر بابو نے حیدرآباد میں 200 ایکڑ اراضی پر محیط مصنوعی ذہانت‘ شہر کے قیام کے منصوبہ سے سفیر کو مختصراً واقف کرایا۔