تلنگانہ

تلنگانہ کے کھمم ضلع میں مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

ضلع کے چنہ مندوا گاؤں میں میں دو بھائی مانیروندی میں غرق ہو گئے۔ کے ناگا گوپی اور اس کے بھائی نند کشنور اپنے گاؤں کے ایک اور نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل دھونے کے لیے ندی کے کنارے گئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آئے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک گئے۔

ضلع کے چنہ مندوا گاؤں میں میں دو بھائی مانیروندی میں غرق ہو گئے۔ کے ناگا گوپی اور اس کے بھائی نند کشنور اپنے گاؤں کے ایک اور نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل دھونے کے لیے ندی کے کنارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

موٹر سائیکل دھونے کے بعد وہ نہانے کے لیے ندی میں اترے لیکن پانی کی گہرائی میں پھنس کر غرق گئے۔ مقامی ماہی گیروں نے ایک نوجوان کو بچا لیا، تاہم دونوں بھائی پانی میں غرق گئے۔ ان کی لاشیں جے سی بی کی مدد سے نکالی گئیں۔

ایک اور واقعہ میں، آبپاشی محکمہ کے ملازم وائی اپّیا (50) کالاکوٹہ، بوناکال منڈل میں موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے ایک بھینس سے ٹکرا گئے اور سر پر زخمی ہوگیے انہیں اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی موت ہوگیی۔

اسی طرح، تلگو دیشم پارٹی کھمم رورل منڈل یونٹ کے صدر ایس سرینواس گوڑ (50) ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئے۔ وہ ایڈولاپورم میونسپل حدود میں موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار منی ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔