تلنگانہ

تلنگانہ میں اچھی حکمرانی اور بارش، غیر معمولی سیاسی واقعات کی پیش قیاسی

حکومت تلنگانہ کی جانب سے تلگو سال نو اگادی تقریب کا روندرا بھارتی میں آج بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ریاستی وزراء نے سری شوبھاکرت نامہ پنچانگم جاری کیا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے تلگو سال نو اگادی تقریب کا روندرا بھارتی میں آج بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ریاستی وزراء نے سری شوبھاکرت نامہ پنچانگم جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی

شاردا پیٹھ کے پنڈتوں نے پنچانگم پڑھ کر سنایا۔ برہمارشی باچم پلی سنتوش کمار نے پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال ریاستی حکومت کی جانب سے بہترین انداز میں نظم ونسق چلایا جائے گا۔ تمام زیر التواء بلز کو منظوری حاصل ہوگی، چند افراد کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

حکومت کے سربراہ کو احتیاط سے رہنا ہوگا۔ جاریہ سال ناگرجنا ساگر، سری رام ساگر اور کالیشورم پراجکٹ لبریز ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال طلباء کو اچھے مواقع دستیاب ہوں گے۔

مرکزی وریاستی حکومت میں بہت ساری تبدیلیاں آنے کی توقع رہے گی۔ محکمہ تعلیمات میں بے قاعدگیوں کا خدشہ رہے گا۔ سپریم کورٹ،ہائی کورٹ کی جانب سے حکومت موافق فیصلہ صادر کئے جائیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو اپنے وجود کو بچانے کی فکر کرنے کا مشورہ دیا۔ چند فرقہ وارانہ واردات اور سماجی سطح پر گڑبڑ بھی ہوسکتی ہے۔ تلنگانہ کی سیاست میں اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے مہینہ میں چند غیر معمولی تعجب خیز واقعات رونما ہونے کا امکان ہے۔ ان تین مہینوں میں عجیب وغریب سیاسی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔

پولیس کی کارکردگی بھی بہترین رہے گی۔ قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔ اپریل کے مہینہ میں شدید گرمی ہوگی۔ دوسری طرف تلگو سال نو اگادی کے موقع پر شہر میں غیر معمولی جوش وخروش دیکھا گیا۔ تمام مندروں میں عقیدتمندوں کا اژدہام رہا۔ کئی مندروں میں پنچانگم پڑھ کر سنایا گیا اور آئندہ سال عوام کیلئے بہتر ثابت ہونے کی پیش قیاسی کی گئی۔

a3w
a3w