دہلی
ممبئی میں 3 بین الاقوامی پروازوں میں بم کی اطلاع
ممبئی سے روانہ ہونے والی 3 بین الاقوامی پروازوں میں پیر کے دن بم رکھے جانے کی دھمکی ملی۔ نیویارک جانے والی ایرانڈیا فلائٹ کا رخ نئی دہلی کی طرف موڑدیا گیا جبکہ دیگر 2 پروازوں میں جو انڈیگو کی ہیں‘ کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔

نئی دہلی / ممبئی (پی ٹی آئی) ممبئی سے روانہ ہونے والی 3 بین الاقوامی پروازوں میں پیر کے دن بم رکھے جانے کی دھمکی ملی۔ نیویارک جانے والی ایرانڈیا فلائٹ کا رخ نئی دہلی کی طرف موڑدیا گیا جبکہ دیگر 2 پروازوں میں جو انڈیگو کی ہیں‘ کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔
کسی بھی طیارہ میں کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔ پولیس عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ مملکتی وزیر شہری ہوابازی مرلیدھر موہل نے دہلی ایرپورٹ جاکر صورتِ حال کا جائزہ لیا۔
انڈیگو کی 2 پروازوں میں ایک مسقط اور دوسری جدہ جارہی تھی۔ اڑان بھرنے سے قبل دھمکی ملنے پر انہیں سیکوریٹی جانچ کے لئے آئسولین بے لے جایا گیا۔
ممبئی پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دونوں طیاروں کی اچھی طرح جانچ کی گئی لیکن کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔
Photo Source: @Aviationa2z