حیدرآباد

تلنگانہ میں مزید400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، فاکسکان کا اعلان

کمیٹی کے فیصلہ کو سوشل میڈیا پر پیش کرتے ہوئے وی لی نے کہا کہ تلنگانہ میں تیز رفتار مزید400ملین امریکی ڈالر کا سرمایہ عنقریب آنے والا ہے۔

حیدرآباد: فٹ ہان ٹینک لمیٹڈ (فاکسکان) کے بورڈ آف ڈائرکٹر نے تلنگانہ میں 400 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ فاکسکان انڈیا کے نمائندہ وی لی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعہ یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری
سلام ایئرلائن کا اہم اعلان
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند

تائیوان کی کنٹراکٹ مینو فیکچرنگ فاکسکان، ایپل کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ ایف آئی ٹی (فٹ) سنگا پور نے چانگ وی انڈکنکٹ ٹکنالوجی (انڈیا) پرائیوٹ لمیٹڈ میں 400 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

کمیٹی کے فیصلہ کو سوشل میڈیا پر پیش کرتے ہوئے وی لی نے کہا کہ تلنگانہ میں تیز رفتار مزید400ملین امریکی ڈالر کا سرمایہ عنقریب آنے والا ہے۔

 وی  لی کے پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز کے ٹی راماراؤ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ سرمایہ کاری کی تازہ ترین تجویز پہلے کی گئی150 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے علیحدہ ہے۔

150 ملین ڈالر کے علاوہ اضافی 400 ملین، امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری  کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاکسکان گروپ کے ساتھ ہماری دوستی مستحکم ہے۔

جملہ550 ملین امریکی ڈالر (سابق میں 150 ملین ڈالر کی گئی سرمایہ کاری) کی سرمایہ کاری کا وعدہ پورا کیا گیا ہے۔ جو تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کی منہ بولتا ثبوت ہے۔ کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔