دہلی

مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند

ملک بھر میں مرکزی حکومت کے تمام دفاتر ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی تقریب کے ساتھ 22جنوری کو نصف یوم کے لئے بند رہیں گے۔

نئی دہلی: ملک بھر میں مرکزی حکومت کے تمام دفاتر ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی تقریب کے ساتھ 22جنوری کو نصف یوم کے لئے بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
سلام ایئرلائن کا اہم اعلان
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
آسام سے افسپا پوری طرح ہٹادینے مرکز سے سفارش
سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں رام مندر کی تقریب کے براہ راست نشریات پر مبینہ پابندی پر اعتراض کیا
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

وزارت ِ پرسونل کے آج جاری کردہ حکم نامہ میں یہ بات بتائی گئی۔ واضح رہے کہ رام مندر میں پیر کے روز رام للا کی نئی مورتی کی پران پرتشٹھا مقرر ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی یہ رسم انجام دیں گے۔

مرکزی حکومت کے تمام محکموں کو جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایودھیا میں 22 جنوری کو رام للا کی پران پرتشٹھا ہوگی اور ملک بھر میں اس کا جشن منایا جائے گا۔

جشن میں حصہ لینے کے لئے ملازمین کو موقع فراہم کرنے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 22 جنوری 2024 کو ملک بھر میں مرکزی حکومت کے تمام دفاتر‘ ادارے اور مرکزی صنعتی ادارے 2:30 بجے دن تک بند رہیں گے۔

مرکزی مملکتی وزیر پرسونل جتیندر سنگھ سے ربط پیدا کرنے پر انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ عوام کے شدید جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام اس کا زبردست مطالبہ کررہے تھے۔

عوام کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے 22جنوری کو مرکزی حکومت کے دفاتر کو نصف یوم کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

a3w
a3w