حیدرآباد

تلنگانہ میں فاکسکن کی دوبارہ واپسی کا امکان،چیف منسٹر کی صدرنشین ہانگ لیو سے ملاقات

جمعہ کو دہلی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کے دوران، لیو نے مستقبل قریب میں اپنی ٹیم کے ساتھ حیدرآباد کا دورہ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

 حیدرآباد: فاکسکن کے چیرمین یانگ لیو نے کہا کہ وہ بہت جلد حیدرآباد کا دورہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کا ویژن کہ حیدرآباد سٹی، صنعتی اور خدماتی شعبوں میں اپنی صلاحیت کو توسع کی جانی چاہیے، قابل ستائش اور شاندار ہے، یانگ لیو نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں صنعتی اور خدمات کے شعبوں سمیت تمام شعبوں میں توسیع کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ

 جمعہ کو دہلی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کے دوران، لیو نے مستقبل قریب میں اپنی ٹیم کے ساتھ حیدرآباد کا دورہ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

لیو کی قیادت میں فاکسکن وفد کو چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں تفصیلات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا حیدرآباد بھرپور تاریخ کا حامل شہر ہے جہاں، صنعتی ترقی کے امکانات اور سازگار موسمی حالات سرمایہ کار کے لئے بہترین نعمت ہے۔

چیف منسٹر نے گزشتہ برسوں میں حیدرآباد کی مسلسل صنعتی ترقی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا ترقی کا یہ سلسلہ حکومتوں کی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد کے تین شہروں کی مرحلہ وار ترقی کے بارے میں بھی  بتایا جس کا سنگ بنیاد 430 سال قبل  رکھا گیا تھا۔

انہوں نے چوتھے شہر کی ترقی کا خاکہ پیش کیا جس میں  الیکٹرونکس، الیکٹریکل انڈسٹریز، اور اسکل ڈیولپمنٹ تعلیم، طب، کھیل جیسے شعبوں میں کثیر جہتی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے ینگ انڈیا اسکل ڈیولپمنٹ یونیورسٹی کے قیام پر روشنی ڈالی، جو حیدرآباد کے مضافات میں فورتھ سٹی پروجیکٹ کا ایک اہم جز ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصاب  کے ڈیزائن میں نامور صنعت کاروں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ ضروری ہنر اور انسانی وسائل مہیا کرنے پر توجہ دے سکیں جس سے نوجوانوں کو جدید صنعتی ہنر سے آراستہ کیا جا سکے گا۔ اس حصہ کے طور پر سرکردہ صنعت کار آنند مہندرا کو اسکل یونیورسٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

 صنعت کار سرینواس راجو کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انہیں حیدرآباد کے تمام فوائد بشمول بین الاقوامی ہوائی اڈہ، آؤٹر رنگ روڈ علاقائی رنگ روڈ کے بارے میں بھی بتایا۔ ریونت ریڈی نے فاکسکں کو کمپنی کے قیام کے لیے چوتھے شہر میں مکمل تعاون کا یقین دلایا جس میں ضروری اجازت نامے اور مراعات شامل ہیں۔

چیف منسٹر نے  فاکسکن کو چوتھے شہر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ ریاستی آئی ٹی اور صنعت کے  وزیر ڈی سریدھر بابو نے لیو کو حکومت کی صنعت نواز پالیسیوں، مراعات اور بین الاقوامی تعاون کے بارے میں بتایا جس کا مقصد صنعتی ترقی کو فرغ دینا ہے۔

سریدھر بابو نے چیرمین یانگ لیو کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے صنعتی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، فراہم کردہ مراعات اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں ان کی ٹیم کے حالیہ دورہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے دوران کئے گئے مذاکرات اور معاہدوں کے بارے میں بھی بتایا۔

یانگ لیو نے ریونت ریڈی کی دور اندیشی کی تعریف کی اور کہا کہ فاکسکن حیدرآباد میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے بے چین ہے۔ انہوں نے چیف کیمپس آپریشنز آفیسر کیتھی یانگ اور ہندوستان میں کمپنی کے نمائندے وی لی کی قیادت میں ایک ٹیم کے ابتدائی دورے کے منصوبوں کا اعلان کیا، جس کا فالو اپ دورہ خود لیو نے کیا تھا۔ فاکسکن کے چیئرمین یانگ لیو نے کہا کہ وہ اس سے بہت متاثر ہوئے ہیں کہ  فورتھ سٹی کے ڈیزائن میں چیف منسٹر کا ویژن اور صنعتی حامی پالیسیاں کو شامل رکھا جا رہا ہے۔

 یانگ لیو نے کہا کہ وہ جلد از جلد حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ میٹنگ میں تلنگانہ حکومت اور فاکسکن کے کئی اعلیٰ عہدیداروں موجود تھے جو حیدرآباد کی صنعتی ترقی کے لیے ممکنہ طور پر اہم شراکت داری کے آغاز کی طرف  اشارہ ہے۔

 ریاستی حکومت کے پرنسپل سکریٹری (آئی ٹی، الیکٹرانکس اور کمیونیکیشنز) جیش رنجن، اسپیشل سکریٹری، سرمایہ کاری کے فروغ و  بیرونی مشغولیت، ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی، چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری اجیت ریڈی، الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹرز اور انرجی سٹوریج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے شرما میٹنگ میں موجود تھے۔

a3w
a3w