ایف پی آئی نے اگست میں مارکیٹ سے 6,455 کروڑ روپے نکالے
سی ڈی ایس ایل کے اعداد و شمار کے مطابق، ایف پی آئی نے 22 اگست تک 22,040 کروڑ روپے کی ایکویٹی فروخت کی ہے۔ دوسری جانب قرض میں ان کی سرمایہ کاری میں 14,073 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ممبئی: غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے اگست میں اب تک ہندوستانی کیپٹل مارکیٹوں سے 6,455 کروڑ روپے کی خالص رقم نکالی ہے ۔
خاص بات یہ ہے کہ جہاں ایک طرف ایف پی آئی ایکویٹی میں فروخت کررہے ہیں وہیں دوسری طرف وہ قرض اور میوچل فنڈز خرید رہے ہیں۔
سی ڈی ایس ایل کے اعداد و شمار کے مطابق، ایف پی آئی نے 22 اگست تک 22,040 کروڑ روپے کی ایکویٹی فروخت کی ہے۔ دوسری جانب قرض میں ان کی سرمایہ کاری میں 14,073 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے ہائبرڈ انسٹرومنٹ میں 63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ میوچول فنڈز میں انہوں نے 1,449 کروڑ روپے کی خالص خریداری کی۔
یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب ایف پی آئی مارکیٹ سے رقم نکال رہا ہے۔ اس سے قبل جولائی میں 5,261 کروڑ روپے اور جون میں 7,769 کروڑ روپے کی خالص فروخت کی تھی۔ اس سال مارچ اور مئی کو چھوڑ کر باقی تمام مہینوں میں ایف پی آئی نے مارکیٹ سے رقم نکالی ہے۔
ایف پی آئی نے پورے کیلنڈر سال کے دوران ہندوستانی کیپٹل مارکیٹوں سے خالص 57,859 کروڑ روپے نکالے ہیں۔