مشرق وسطیٰ

یہودی مذہبی رسم کیلئے مسجد اقصیٰ میں لائے گئے قربانی کے جانور ضبط

اسرائیلی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کے لئے چھپا کر لائے گئے جانور ضبط کرلئے۔

تل ابیب: اسرائیلی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کے لئے چھپا کر لائے گئے جانور (بکرے) ضبط کرلئے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق جانوروں کوگاڑی کےاندر بڑے شاپنگ بیگس میں چھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 13 افرادکوحراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں ہے جس سے قانون شکنی ہو اور شدت پسندی کو ہوا ملے۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہاپسند یہودی عناصرکو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینےکی ترغیب دی جارہی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے تیزی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کرنے کی کوشش کی ہے۔