کھیل

فلسطین-اسرائیل تنازع کے حوالے سے پوسٹ پر فٹبالر یوسف اطل گرفتار

فرانس کی پولیس نے الجیریا کے بین الاقوامی فٹ بالر یوسف اطل کو اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حوالے سے پوسٹ پر گرفتار کرلیا۔

پیرس: فرانس کی پولیس نے الجیریا کے بین الاقوامی فٹ بالر یوسف اطل کو اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حوالے سے پوسٹ پر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پروسکیوٹر نے بتایا کہ پولیس نے لیگ ون میں نائس کی نمائندگی کرنے والے فٹ بالر یوسف اطل کو سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر مبینہ طور پر دہشت گردی کے حوالے سے وضاحت کے لیے گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 27 سالہ فٹ بالر پر گزشتہ ماہ اسی پوسٹ پر 7 میچوں کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی، مذکورہ پوسٹ کا انہوں نے جلد ہی ڈیلیٹ کردیا تھا اور معذرت بھی جاری کردی تھی۔

نائس کے سرکاری پروسیکیوٹر نے شہر کے میئر اور عہدیداروں کی درخواست پر اس حوالے سے تحققیات شروع کردی تھیں۔

a3w
a3w