شمالی بھارت

مفت برقی، تعلیم اور علاج۔ ہریانہ کے لئے کیجریوال کی گیارنٹیز

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی بیوی سنیتا کجریوال نے ہفتہ کے دن ہریانہ میں الیکشن کا بگل بجادیا۔ انہوں نے ریاست کے لئے ”کجریوال کی گیارنٹیز“ کا آغاز کیا۔

پنچکولہ (ہریانہ): چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی بیوی سنیتا کجریوال نے ہفتہ کے دن ہریانہ میں الیکشن کا بگل بجادیا۔ انہوں نے ریاست کے لئے ”کجریوال کی گیارنٹیز“ کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
منکی پاکس کا پہلا کیس

ہریانہ میں پچھلی دو میعاد سے بی جے پی حکومت ہے۔ پارٹی ارکان پارلیمنٹ سنجیت سنگھ، سندیپ پاٹھک اور چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان کے ساتھ سنیتا کجریوال نے گیارنٹیز لانچ کیں، جن کے تحت پنجاب اور دہلی کی طرح 24گھنٹے مفت برقی ملے گی۔

ہر نوجوان کو روزگار، ہر بچہ کو تعلیم، علاج معالجہ کی مفت سہولت اور 18 سال کے اوپر کی ہر عورت کو ماہانہ ایک ہزار روپے پنشن ملے گی۔ ہریانہ میں اسمبلی الیکشن اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔

عام آدمی پارٹی ریاستی یونٹ کے صدر سشیل گپتا نے کہا کہ ان کی پارٹی اسمبلی کی تمام 90 نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے۔ وہ پوری قوت سے الیکشن لڑے گی اور حکومت بنائے گی۔

جمعرات کے دن عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہریانہ میں اسمبلی کے تمام 90حلقوں سے الیکشن لڑے گی، جہاں جنتا بدلاؤ چاہتی ہے۔

عام آدمی پارٹی قائد اور چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان نے جمعرات کے دن چندی گڑھ میں میڈیا سے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی الیکشن پوری قوت سے لڑنا طئے کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی سکریٹری سندیپ پاٹھک نے کہا کہ تبدیلی کی آواز ہر طرف سے آرہی ہے۔ کروکشیتر لوک سبھا الیکشن کی طرح ہم پوری قوت سے ہریانہ اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔

a3w
a3w