مہاراشٹرا

آن لائن دھوکہ دہی‘ ایک شخص 5لاکھ روپئے سے محروم

فون پر بات کرتے ہوئے اسے ایک اور نمبر سے کال آیا جس میں کالر نے اسے ”اینی ڈیسک“ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا۔ جب اس شخص نے ایپ ڈاؤن لوڈ کردیا تو اس نے پایا کہ اس کے بینک کھاتے سے نیٹ بینکنگ کے ذریعہ 5لاکھ روپئے نکال لیے گئے جبکہ اس نے کوئی لین دین نہیں تھی۔

تھانے: آن لائن دھوکہ بازوں نے ایک شخص کو مبینہ طور پر 5لاکھ روپئے کا دھوکہ اس وقت دیا جب وہ اپنے ٹی وی چینل سرویس میں خرابی تلاش کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
ایمسیٹ کی ابتدائی کلید جاری، طلباء کو جوابی بیاض ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت

 یہ واقعہ 14/ جنوری کو اس وقت پیش آیا جب اس شخص نے اپنے ٹی وی چینل سرویس پروائیڈر کو فون کیا کیو ں کہ اس کی تفصیلات اس کے ٹیلی ویژن اسکرین پر نہیں آرہی ہیں۔ چتلاسر پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے شکایت کے حوالے سے یہ بات کہی۔

فون پر بات کرتے ہوئے اسے ایک اور نمبر سے کال آیا جس میں کالر نے اسے ”اینی ڈیسک“ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا۔ جب اس شخص نے ایپ ڈاؤن لوڈ کردیا تو اس نے پایا کہ اس کے بینک کھاتے سے نیٹ بینکنگ کے ذریعہ 5لاکھ روپئے نکال لیے گئے جبکہ اس نے کوئی لین دین نہیں تھی۔

اس شخص نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس نے نامعلوم افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔خاطیو ں کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔