امریکہ و کینیڈا

حماس کے غیر متوقع حملے اسرائیلی انٹلیجنس کی ناکامی: امریکہ

امریکی انٹیلی جنس ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

واشنگٹن: حماس کی جانب سے اسرائیل پر کئے جانے حملوں کو اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا جارہا ہے، جبکہ امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ حماس کے غیرمتوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیران کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

امریکی اخبار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی اس تازہ رپورٹ پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل حماس کے حملے کا مناسب جواب دے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل کو حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن وہ توقع کرتے ہیں کہ حماس کے ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملے کا جواب مناسب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یقیناً جب ہم اسرائیل کے ردعمل کو دیکھیں گے تو یہ متناسب ہوگا اور یہ اہم ہے کیونکہ معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر بمباری کے نتیجے میں 2 لاکھ 60ہزار سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بمباری کی مہم نے 1ہزار سے زائد مکانات کو تباہ کردیا ہے اور 560 کو اس قدر شدید نقصان پہنچا ہے کہ وہ ناقابل رہائش ہیں۔