حیدرآباد میں فرانس کا بیوروڈی فرانس قائم کیاجائے گا: سفیر فرانس
ایمونیل لینن نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مستقبل پر نظررکھنے والی ریاست ہے۔فرانس کی کمپنیاں یہاں پر توسیعی منصوبہ رکھتی ہیں۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں فرانس کا بیورو ڈی فرانس قائم کیاجائے گا۔اس بات کی اطلاع سفیر فرانس برائے ہند ایمونیل لینن نے تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کو دی ہے۔
انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مستقبل پر نظررکھنے والی ریاست ہے۔فرانس کی کمپنیاں یہاں پر توسیعی منصوبہ رکھتی ہیں۔
قبل ازیں تارک راما راو نے 4مئی کوٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ملاقات دہلی میں فرانس کے سفیر سے ہوئی جس میں سابق ملاقات کے مختلف امورکی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے اس ملاقات کی تصاویر کو بھی پوسٹ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فرانس حکومت، شہر حیدرآباد میں بیورو ڈی فرانس کے قیام کے ذریعہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہے جو ہندوستانی طلبہ،فرانس کے طلبہ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان اہم مرکز کے طورپر کام کرے گا۔