مہاراشٹرا

شیو سینا مسلم مخالف نہیں، جب تک ہم نزدیک نہیں آئیں گے، ایک دوسرے کو کیسے جان پائیں گے ؟ :ایکناتھ شنڈے

ایکناتھ شنڈے نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے زمانے کی کچھ مثالیں پیش کی اور بتایا کہ، شیواجی مہاراج نے احکامات دیے تھے کہ کسی بھی صورت میں مسلم خواتین اور بچوں کے ساتھ ظلم و ستم اور بد تمیزی نہ کی جائے۔

ممبئی: شیو سینا کو مسلم مخالف بتائے جانے کو بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور لوک سبھا انتخابات 2024 میں این ڈی اے کی ایک اتحادی پارٹی شیو سینا(شندے) کے صدر ایکناتھ شندے نے کہا کہ یہ محض ایک جھوٹا پروپگنڈا ہے، جو مسلمانوں کو شیو سینا سے دور کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی

یو این آئی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شندے نے ان تمام باتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ اصل حقائق کچھ اور ہیں جسے مسلم عوام کے سامنے نہیں آنے دیا جاتا۔

اس ضمن میں انھوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے زمانے کی کچھ مثالیں پیش کی اور بتایا کہ، شیواجی مہاراج نے احکامات دیے تھے کہ کسی بھی صورت میں مسلم خواتین اور بچوں کے ساتھ ظلم و ستم اور بد تمیزی نہ کی جائے۔

 اس موقع پر انھوں نےکلیان کے صوبیدار کی بہو کے واقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح شیواجی مہاراج نےاسے عزت و احترام کے ساتھ اس کے گھر واپس بھجوایاتھا۔ شندے نے بتایا کہ شیواجی مہاراج ان کے دور میں مسجدوں اور درگاہوں کی حفاظت مندورں کی طرح کی تھی۔

چھترپتی شیواجی مہاراج کے دورِ اقتدار میں شیواجی مہاراج اور مسلمانوں کے تعلقات اور دوستانہ مراسم و ایک دوسرے پر اعتماد کی مثالیں دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کے پرمکھ نوسینا کی کمان جس نے سنبھالی تھی انکا نام سدھی سمبھل تھا۔

 آگرہ میں قید کے زمانے میں شیواجی مہاراج کو رہائی دلانے والا کوئی اور نہیں بلکہ ایک مسلم مداری میھٹر تھا۔ اسی طرح شیواجی مہاراج کے محکہ خفیہ کے سربراہ مولانا حیدر علی تھے ، نیز ہتھیاروں کی حفاظت کی ذمہ داری پر ابراہیم خان مامور تھے۔ شندے کے کہا کہ یہ ایسی ناقابل تردید مثالیں ہیں جسے نہ جھوٹلایا جا سکتا ہے اور نہ بدلا جا سکتاہے۔

مسلمانوں کےدرمیان شیو سینا کے بارے میں موجود شکوک و شبہات اور تشویش کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ، "کہا جاتا ہے کہ شیو سینا مسلمانوں کے خلاف ہے، لیکن ہم جب تک نزدیک نہیں آئیں گے۔ اس وقت تک ایک دوسرے کو کیسے جان پائیں گے ؟ "۔

 انھوں نے کہا کہ ہماری شیو سینا –بی جے پی کی حکومت شیواجی مہاراج کے اصولوں پر چلنے والی حکومت ہے، اس لیے مسلمانوں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ اندرا نگر علاقے میں قبرستان نہں تھا۔ وہاں کے لوگ اس لے لیے پریشان نے۔ میں نے اپنی ذمہ داری پر اور نگرانی میں وہاں قبرستان کی تعیمر کرائی۔

 اوقاف کی جایئدادوں سے متعلق مسلماںوں کے جذبات اور ان اوقافی جائئدادوں کے تحفظ سے متعلق پوچھنے پر انھوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ہم نے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کے دور اقتدار میں ریاستی حکومت کے مالیاتی بجٹ میں اقلیتوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور درگاہوں اور خانقاہوں کے لیے کروڑں روپیے مختص کیے گئے ہیں۔

a3w
a3w