کرناٹک

کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی: بالیا نائک

بالیا نائک نے پڑوسی ریاست میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔انہوں نے تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ تمام سروے کانگریس کے حق میں آرہے ہیں۔

حیدرآباد: بالیانائک، نائب صدر، نیشنل آدیواسی سیل کانگریس نے کہا ہے کہ کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی ہے۔انہوں نے پڑوسی ریاست میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔انہوں نے تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ تمام سروے کانگریس کے حق میں آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
بی جے پی کو باہر کاراستہ دکھا دیا جائے گا: کے ٹی آر
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے کئی کانگریسی لیڈروں نے کرناٹک میں انتخابی مہم چلائی۔انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں بھی کانگریس کا اقتدار میں آنا یقینی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی صرف ان میڈیا اداروں کی نظر میں کامیاب ہوگی جو اس کے حق میں کام کرتے ہیں۔

انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریسلرس کو جنسی طورپر ہراساں کرنے والے کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر کئے گئے وعدوں کو پوراکرنے میں ناکامی کا وزیراعلی چندرشیکھرراو پر الزام لگایا۔

انہوں نے پوچھا کہ وزیرعلی تلنگانہ ریاست کے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم نہیں کرپارہے ہیں تو پھر وہ کس طرح مہاراشٹرا کے نوجوانوں کو ملازمت فراہم کریں گے۔