ایشیاء

بنگلہ دیش کے کئی حصوں میں تازہ احتجاج

بنگلہ دیش کے کئی حصوں میں اتوار کے دن مظاہرے ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے فروری 2026ء کے عام انتخابات سے قبل حلقہ گھٹادینے کا اعلان کیا تھا جس پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ڈھاکہ (آئی اے این ایس) بنگلہ دیش کے کئی حصوں میں اتوار کے دن مظاہرے ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے فروری 2026ء کے عام انتخابات سے قبل حلقہ گھٹادینے کا اعلان کیا تھا جس پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

موسلادھار بارش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مظاہرین ڈی سی دفتر کی گیٹ کے سامنے جمع ہوئے۔ انہوں نے گیٹ کو بند کردیا اور نعرے بازی کی۔

ڈھاکہ سے پپناجانے والی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و درفت رک گئی۔ دوکانیں اور کاروباری ادارے بھی بند رہے۔ الیکشن کمیشن کے اقدام پر ملک بھر میں برہمی پائی جاتی ہے۔