مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 27 اگست کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

میسور کے حکمراں حیدر علی نے پالی لور میں برطانوی فوجوں سے جنگ کی۔

حیدرآباد: ہندستان اور عالمی تاریخ میں 27 اگست کے چند اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیںa۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1604۔ امرتسر کے گولڈن مندر میں گرو گرنتھ صاحب رکھی گئی۔

1781۔ میسور کے حکمراں حیدر علی نے پالی لور میں برطانوی فوجوں سے جنگ کی۔

1859 ۔ ٹاٹا اسٹیل کی بنیاد رکھنے والے دوراب جی ٹاٹا کی پیدائش۔

1870 ۔ ہندستان کی پہلی مزدور تنظیم “شرم جیوی سنگھ” قائم ہوئی۔

1881۔ امریکہ کے فلورش میں طوفان سے تقریباً 700 افراد کی موت۔

1907 ۔ کرکٹ کےمشہور بلے باز سر ڈان جارج بریڈ مین کی پیدائش ہوئی۔

1916۔ رومانیہ نے آسٹریا اور ہنگری کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1939۔ جیٹ ایندھن والے دنیا کے پہلے طیارہ نے جرمنی سے پرواز بھری۔

1976 ۔ہندوستانی فوج کی پہلی خاتون میجر جنرل جیالی رام ملٹری نرسنگ سروس کی ڈائرکٹر مقرر کی گئیں۔

1979 ۔برطانوی رہنما، بحریہ کے سربراہ اور ہندستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا انتقال ہوا۔

1982 ۔ماں آنند مئی کا انتقال ہوا۔

1982۔ خلائی شٹل سویوز ٹی۔7 زمین پر واپس آیا۔

1983۔ ہیتی میں آئین نافذ ہوا۔

1983۔ امریکہ نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1984۔ سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے زیرزمین نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1990۔ واشنگٹن میں واقع عراقی سفارت خانہ کے 55 میں سے 36 اہلکاروں کو امریکہ نے ملک بدر کیا۔

1991۔ مالدوا نے سوویت یونین سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔

1999 ۔ سونالی بنرجی ہندوستان کی پہلی خاتون میرین انجنئر بنیں۔

2003۔ 60 ہزار برسوں کے بعدمریخ زمین کےسب سے نزدیک پہنچا۔

2006 ۔ بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرپٹ کے مصنف رشی کیش مکھرجی کا انتقال۔

2008۔ بارک اوبامہ امریکی صدارتی عہدہ کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزد ہونے والے پہلے افریقی نژاد امریکی بنے۔

2013۔ اتر پردیش کے مظفرنگر میں دو مذہبی گروپوں کے درمیان فسادات بھڑکے۔

a3w
a3w