مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 27 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 27 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 27 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1805 – نپولین بوناپارٹ اٹلی کا شہنشاہ بنا۔

1894 – معروف ناقد اور مضمون نگار پدم لال پنلال بخشی کی پیدائش ہوئی۔

1895 – برطانوی موجد برٹ اکریس نے فلم پروجیکٹ کے لیے پیٹنٹ حاصل کیا۔

1896 – زار نکولس دوم روس کا آخری شہنشاہ بنا۔

1930 – رچرڈ جی ڈریو نے چپکنے والی ٹیپ کا پیٹنٹ حاصل کیا جسے شفاف سیلفین ٹیپ (سیلو ٹیپ) کہا جاتا ہے۔

1937 – امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں گولڈن گیٹ کے نام سے دنیا کے ایک خوبصورت ترین پل کا افتتاح ہوا۔

1951- ممبئی میں تاراپوروالا ایکوریم کا افتتاح ہوا۔

1957- کاپی رائٹ بل منظور ہوا۔

1962- ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی روی شاستری کی پیدائش ہوئی۔

1964 – جدید ہندوستان کے معمار اور ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کا انتقال ہوا۔

1981 – سوویت یونین کے مشرقی قزاخ علاقے میں جوہری تجربات کیے گئے۔

1994 – ادب کے نوبل انعام یافتہ روسی مصنف الیگزینڈر سولکنیتسن مغرب میں 20 سال کی جلاوطنی ختم کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے۔

2006-انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں 6.3 شدت کے زلزلے کے باعث 6000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

2010- جوہری ٹیکنالوجی سے لیس دھنش اور پرتھوی 2 میزائلوں کا چاندی پور، اڈیشہ میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔

2013- عراق میں بم دھماکے میں 75 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے۔

2016 – بارک اوباما ہیروشیما پیس میموریل پارک کا دورہ کرنے اور ہیباکوشا سے ملاقات کرنے والے پہلے امریکی صدر بنے۔