آندھراپردیش

وزیراعظم سے مختلف امور پر ثمرآور بات چیت: چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو

چندرابابو نائیڈو نے مزید بتایا ہے کہ آندھراپردیش میں کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات سے بھی وزیراعظم کو واقف کروایا اور کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اشتراک و تعاون کرتے ہوئے تیقنات دئے جانے پر وہ مشکور ہیں۔

امراوتی: چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ انہوں نے ثمرآور بات چیت کی ہے۔ سوشیل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے پولاورم پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے تعاون کرنے پر انہوں نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
’نئے جوش سے عوام کی خدمت کیلئے جیل سے باہر آؤں گا‘
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

 چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ پر تخمینہ کی نظرثانی شدہ لاگت کی کابینہ کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدرمقام امراوتی کے تعلق سے بھی وزیراعظم کا موقف معاون ہے۔ چیف منسٹر آندھراپردیش نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے نئی دہلی کا دورہ کرکے وزیراعظم سے مختلف امور پر بات چیت کی، جس میں صدرمقام امراوتی اور پولاورم پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔

 چندرابابو نائیڈو نے مزید بتایا ہے کہ آندھراپردیش میں کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات سے بھی وزیراعظم کو واقف کروایا اور کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اشتراک و تعاون کرتے ہوئے تیقنات دئے جانے پر وہ مشکور ہیں۔ امراوتی شہر کے تعلق سے تائید کرنے پر بھی انہوں نے ستائش کی ہے۔

 ایک دوسرے پوسٹ میں چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیرریلوے اشونی ویشنوسے ملاقات کی اور ریلوے زون کے تعلق سے دئے گئے تیقنات پر ان سے اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ ریلوے سے متعلق دیرینہ مسائل اور مطالبات کی یکسوئی کے لئے مرکزی وزیر نے تیقن دیا ہے۔

 جس کے بعد توقع ہے کہ وشاکھاپٹنم کو ہیڈکوارٹر کی حیثیت حاصل رہے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اشونی نے انہیں بتایا کہ ریلویز کی جانب سے آندھراپردیش میں انفرااسٹرکچر پراجیکٹس کے لئے 73ہزار 473کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔