دہلی

سونا اور چاندی کی قیمت آسمان چھونے لگی

سونا پہلی بار 1.57 لاکھ روپے فی 10 گرام کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

نئی دہلی: ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر بدھ کے روز سونا پہلی بار 1.57 لاکھ روپے فی 10 گرام کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

متعلقہ خبریں
سب سے بڑا تلگو این آر آئیز عالمی کاروباری کانفرنس۔APTA KATALYST 2025

ایکسچینج سے موصولہ معلومات کے مطابق شام 4:30 بجے گولڈ فیوچر گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے 7,132 روپے (4.75 فیصد) کی تیزی کے ساتھ 1,57,697 روپے فی دس گرام پر ٹریڈ کر رہے تھے۔

یہ سونے کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے، چاندی نے بھی 10,228 روپے (3.16 فیصد) کی مضبوطی کے ساتھ پہلی بار 3,33,900 روپے فی کلوگرام کی سطح کو چھو کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔