حیدرآباد

حیدرآباد میں کھلی اراضیات کو عوامی مقامات میں تبدیل کرنے کی کوششیں

عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کے مختلف مقامات پر خالی سرکاری اراضیات کو با معنیٰ مقاصد کے تحت عوامی سرگرمیوں جیسے کتب خانوں، کھیل کے میدان، سماجی اجتماعات اور معاشی ہم آہنگی مراکز کے طورپر کو فروغ دیا جائے گا۔

حیدرآباد: عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کے مختلف مقامات پر خالی سرکاری اراضیات کو با معنیٰ مقاصد کے تحت عوامی سرگرمیوں جیسے کتب خانوں، کھیل کے میدان، سماجی اجتماعات اور معاشی ہم آہنگی مراکز کے طورپر کو فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
بدبودار قیمہ کے باعث ’الفا ہوٹل‘ سیل، جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی کارروائی
ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج، خصوصی مہم کا آغاز
اندرا پارک۔ وی ایس ٹی اسٹیل فلائی اوور کا عنقریب افتتاح

اس سلسلہ میں اتوار کے روز حکومت تلنگانہ اور حیدرآباد اربن لیاب فاؤنڈیشن (ایچ یو ایل ایف) کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس معاہدہ کی رو سے خالی عوامی اراضیات کو کم لاگتی اختراعات اور پائیدار شہر پانے کیلئے مضبوط ماڈلس، ٹولز کو بہتر طورپر فروغ دیا جاسکے۔

اس کیلئے فاؤنڈیشن، مقامی اسٹاک ہولڈرس، خانگی تنظیموں، کالجوں اور آرکٹیکچر طلبہ، غیر منافع اور فلاحی شعبہ کے اشتراک کے ساتھ کام کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد سلم بستیوں میں دستیاب کھلی اراضی اور جگہوں کو ایک جامع منصوبہ کے تحت ڈیزائن کے حل کو فروغ دینا ہے جہاں شہر تیزی کے ساتھ وسعت پارہا ہے۔

محکمہ بلدی نظم نسق وشہری ترقیات، محکمہ ریونیو اور جی ایچ ایم سی کے ساتھ خالی / عدم ا ستعمال عوامی اراضی کی شناخت کرے گا اور اس کی فہرست فاؤنڈیشن کے حوالے کرے گا۔ بیشتر تمام علاقوں میں چند سو گز سے لیکر ایک ایکڑ تک اراضی خالی پڑی ہوئی ہے جسے نظر انداز کردیا گیا ہے۔

اس اراضی کو ڈمپ یارڈ، تعمیری ومنہدم ویسٹ میٹریل ڈمپ کیلئے طویل عرصہ کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔ اس خالی/ ویران جگہوں کو شراب نوشی یا دیگر غیر مجاز سرگرمیوں کیلئے استعمال کیاجارہا ہے جو عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کی سیفٹی کیلئے خطرناک ہے۔

اننت مارن کنٹی کی زیر قیادت حیدرآباد اربن لیاب فاؤنڈیشن نے ان خالی جگہوں کو بامعنیٰ مقاصد کیلئے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے سامنے آیا ہے۔