حیدرآباد

ادارہ میرا شہر میرے لوگ کی ادبی تقریب و مشاعرہ کا انعقاد

بلا تخصیص مذہب و ملت (مسلم و غیر مسلم)اردو کی عظیم المرتبت اردو معاشرہ کی بے لوث خدمت گزاروں کی یاد میں زائد ایک سال سے ہر ماہ بہ پابندی سے ادارہ میرا ہ شہر میرے لوگ کی ادبی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں

حیدرآباد: بلا تخصیص مذہب و ملت (مسلم و غیر مسلم)اردو کی عظیم المرتبت اردو معاشرہ کی بے لوث خدمت گزاروں کی یاد میں زائد ایک سال سے ہر ماہ بہ پابندی سے ادارہ میرا ہ شہر میرے لوگ کی ادبی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں تال حال 32 مشاہیر شعروادب بے لوث خدمت گزاران اردو تہذیب کو بہ حوالہ یادرفتگان خراج پیش کیا جا چکا ہے۔

صدر ادارہ میرا شہر میرے لوگ مدیر خوشبو کا سفر جناب صلاح الدین نیر کے خطاب کے بہ موجب ماہ فبروری میں اردو کے اعلیٰ درجہ کے اساتذہ سخن علامہ نجم آفندی، علامہ قدر عروضی، مولانا کامل شطاری اور حضرت تاج قریشی کی خدمات کے اعتراف میں ادبی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ، باغ عامہ، نامپلی میں ادارہ میرا شہر میرے لو گ کا ادبی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ و ڈائرکٹر/ سکریٹری پروفیسر ایس اے شکو رنے کی جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب عزیز احمد جائنٹ ایڈیٹر اعتماد، جناب ایم اے ماجد ڈائریکٹر 4 ٹی وی کے علاوہ پروفیسر مسعود احمد، ڈاکٹر جہانگیر احساس اور گولکنڈہ درپن کے چیف ایڈیٹر گویند اکشے نے ان فقید المثال غیر مسلم مشاہیر ادب کی خدمات کو خراج پیش کیا اور خطاب کیا۔

صدر ادارہ میرا شہر میرے لوگ جناب صلاح الدین نیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ درجہ کے مشاہیر ادب کا ادبی اجلاس رویندرا بھارتی میں منعقد ہوا۔ اس ادبی تقریب میں جناب عابد علی خان مدیر سیاست، جائنٹ ایڈیٹر جناب محبوب حسین جگر کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور تاحال 13 محفلیں آراستہ کی گئیں۔

32 اردو کے نامور شخصیتوں کو خراج پیش کیا گیا۔ مشیر اعلیٰ نائب صدر ادارہ کی اختراعی و ادبی تقاریب کا انعقاد ان محفلوں کے خدو خا ل پر روشنی ڈالی۔ معتمد ادارہ لطیف الدین لطیف نے ادبی و شعری تقریب کی کارروائی چلائی۔ تشکیل انوررزاقی معاون معتمد رہے۔ ادارہ میرا شہر میرے لوگ کے سرپرست ڈاکٹر وی رمنا چاری آئی اے ایس سابق مشیر اعلیٰ تہذیبی و ثقافتی امور حکومت تلنگانہ کی نگرانی میں محفلوں کا تسلسل جاری ہے۔

شہر کے اردو اخبارات منصف، اعتماد رہنمائے دکن، راشٹر یہ سہارا کی تشہیری سرپرستی ادارہ کو حاصل ہے۔ ادبی اجلاس کے مہمانان خصوصی نے جناب صلاح الدین نیر، قاضی فاروق عارفی اور لطیف الدین لطیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ادبی اجلاس کے بعد شاعر و ادیب پروفیسر مسعود احمد کی صدار ت میں مشاعرہ ہوا۔

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب حلیم بابر، ڈاکٹر فارواق شکیل، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، جناب سمیع اللہ حسینی سمیع نے شرکت کی اور اپنا بہترین و منتخب کلام سنایا۔

ان شعراء کے علاوہ صلاح الدین نیر، قاضی فارواق عارفی، لطیف الدین لطیف، تشکیل انور رزاقی، سہیل عظیم، گویند اکشے، سعید الحسن سعید، محمد علی جاوید نے منتخب کلام سنایا۔ یہ محفل شعرو ادب قاضی فاروق عارفی اور لطیف الدین لطیف کے اظہار تشکر پر اختتام کو پہنچی۔

a3w
a3w