تلنگانہ

تلنگانہ: خاتون کی شوہر کی موجودگی میں عصمت دری، ملزم گرفتار

لمباڑی طبقہ کے روحانی پیشوا سنت سیوالال کی یوم پیدائش کی تقریب سے واپسی کے دوران خاتون کی اس کے شوہر کی موجودگی میں عصمت دری کا انتہائی افسوسناک واقعہ تلنگانہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: لمباڑی طبقہ کے روحانی پیشوا سنت سیوالال کی یوم پیدائش کی تقریب سے واپسی کے دوران خاتون کی اس کے شوہر کی موجودگی میں عصمت دری کا انتہائی افسوسناک واقعہ تلنگانہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
کولکتہ شہر ریالیوں اور مظاہروں سے دہل گیا
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق میدک ضلع سے تعلق رکھنے والی 37سالہ قبائلی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ پڑوسی ریاست آندھرپردیش کے ضلع اننت پور کے نیرڈی گونڈہ میں سیوالال کی یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہی تھی کہ سنگاریڈی کے رورل پولیس اسٹیشن حدود میں پاسل واڑی میں یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ جوڑاجو پیدل روانہ ہواتھا، کل شب سنگاریڈی واپس ہوا۔انہوں نے پاسل واڑی میں مندرکے قریب آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ایک نوجوان جو اس جوڑے کے قریب سورہاتھا نے خاتون کی اُس وقت عصمت دری کرنے کی کوشش کی جب وہ سورہی تھی۔

جب اس خاتون کے شوہر نے اس مزاحمت کی تواس کو ناکام بناتے ہوئے ا س پر حملہ کردیا۔ ملزم خاتون کو قریبی جھاڑیوں میں لے گیا اوروہاں اس کی عصمت دری کرنے کے بعد فرارہوگیا۔اس جوڑے نے فوری طورپر 100نمبرڈائل کرتے ہوئے اس بات کی پولیس سے شکایت کی جس کے بعد سنگاریڈی رورل پولیس وہاں پہنچی اوراس جوڑے کو سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج کیاگیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی نشاندہی مادھون کے طورپر کی اوراس کو گرفتارکرلیا جو تمل ناڈو کا رہنے والا ہے۔ملزم چند سال پہلے سنگاریڈی ضلع منتقل ہوگیاتھا۔