حیدرآباد

جی کشن ریڈی کا حکومت سے مطالبہ: قرضوں کے بڑھتے بوجھ پر مالی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے

انہوں نے ریاست کی مالی صورتحال کو تشویشناک بتاتے ہوئے ریاست کی مالی صحت پر مکمل تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کوئلہ اور بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی نے حکومت سے قرض کی بڑھتی ہوئی سطح سے ریاست کی مالی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
لائم لائٹ ڈائمنڈز نے حیدرآباد میں اپنے دوسرے اسٹور کا افتتاح کردیا، لکشمی مانچو نے انجام دیا افتتاحی فریضہ
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت

انہوں نے ریاست کی مالی صورتحال کو تشویشناک بتاتے ہوئے ریاست کی مالی صحت پر مکمل تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ کل واجبات میں خطرناک حد تک اضافہ، قرضوں کی ادائیگی میں عدم استحکام اور قرض کا بڑھتا ہوا بوجھ تلنگانہ کی نازک مالی صحت کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو ریاست کی مالی حالت سے واقف کراے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت عوام کو ریاست کے قرضوں کے بارے میں بتائے، پچھلے دس مہینوں میں اس کی طرف سے لیے گئے تازہ قرضہ کتنے ہے۔

بحران سے نمٹنے کے لیے اس کا منصوبہ کیا ہے۔ حکومت کو ریاست کی مالی صحت کے بارے میں ایک جامع رپورٹ جاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ فیسوں کی ادائیگی، آروگیہ سری اور اسکول کی عمارتوں کا کروڑوں روپے کا کرایہ بھی باقی ہے کیونکہ حکومت کے پاس ان کو ادا کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ کسان، طلباء، بے روزگار، بجلی کا عملہ، سرکاری ملازمین، اساتذہ اور پولیس بھی حکومت سے خوش نہیں ہے۔

کانگریس حکومت سے غیر مطمئن بٹالین پولیس کانسٹیبلوں کے جاری احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے مشورہ دیا کہ ریاستی حکومت کو انہیں معطل کرنے کے بجائے بات چیت کرنی چاہئے اور اس مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہئے۔