تلنگانہ

گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

تلنگانہ حکومت کے کانگریس پارٹی کا اے ٹی ایم ہونے سے متعلق وزیراعظم مودی کے ریمارک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک میں 70 سال تک اقتدار میں رہنے والوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔

حیدرآباد (یو این آئی) تلنگانہ حکومت کے کانگریس پارٹی کا اے ٹی ایم ہونے سے متعلق وزیراعظم مودی کے ریمارک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک میں 70 سال تک اقتدار میں رہنے والوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
تروپتی لڈو تنازعہ، سپریم کورٹ میں کل عرضیوں کی سماعت
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی

کانگریس پارٹی نے غریبوں کو گھر دیئے ہیں لیکن گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے۔جس دن راہول گاندھی کی ایم پی کی رکنیت چھین لی گئی، ان کے پاس گھر نہیں تھاجہاں وہ جاسکیں۔ان کے والد، دادی شہید ہو گئے، ان پر کرپشن کا الزام لگا یاجارہا ہے۔

وہ رقم کا کیا کریں گے؟وزیراعظم مودی کے لیے اس طرح کے الزامات لگانا مناسب نہیں۔ ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے اس کرسی کا کچھ وقار برقرار رکھنے کی وہ کوشش کریں۔