شمالی بھارت

ذات پات پر مبنی مردم شماری ہوکر رہے گی: لالو پرساد یادو

ذات پات پر مبنی سروے پر پٹنہ ہائی کورٹ کی طرف سے عبوری روک لگائے جانے کے ایک دن بعد آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے کہا کہ یہ سروے عوام کی اکثریت کا مطالبہ ہے اور کسی بھی قیمت پر ہوکر رہے گا۔

پٹنہ: ذات پات پر مبنی سروے پر پٹنہ ہائی کورٹ کی طرف سے عبوری روک لگائے جانے کے ایک دن بعد آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے کہا کہ یہ سروے عوام کی اکثریت کا مطالبہ ہے اور کسی بھی قیمت پر ہوکر رہے گا۔

متعلقہ خبریں
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو
نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور
لالو پرساد یادو کی ای ڈی میں حاضری

جمعہ کے دن ہندی میں سلسلہ وار ٹویٹس میں لالو پرساد یادو نے کہا کہ ذات پات پر مبنی سروے رکوانا بی جے پی کی چالاکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت کا مطالبہ ہے کہ ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری ہو اور یہ بہرقیمت ہوکر رہے گی۔ بی جے پی پسماندہ طبقات کی گنتی سے گھبرائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ذات پات پر مبنی سروے کی مخالفت کررہے ہیں وہ مساوات اور انسانیت کے مخالف ہیں۔ یہ لوگ غربت‘ بے روزگاری‘ پسماندگی‘ سماجی اور معاشی نابرابری کے حامی ہیں۔

ملک کے عوام کو بی جے پی کی چالاکی کا پتہ ہے۔ مہاگٹھ بندھن قائدین کا دعویٰ ہے کہ پٹنہ میں کُل جماعتی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کے بعد ذات پات پر مبنی مردم شماری کا آغاز ہوا۔

دوسری طرف بی جے پی قائدین کا دعویٰ ہے کہ نتیش کمار حکومت‘ عدالت میں اپنا کیس صحیح طریقہ سے پیش کرنے میں ناکام رہی۔