دہلی

کانگریس کا احتجاج، مخالف رام مندر: امیت شاہ

امیت شاہ نے نوٹ کیا کہ رام مندری کی تعمیر سرعت آمیزی سے جاری ہے۔ کانگریس، مندر کی تعمیر کے خلاف اپنی مخالفت کا پیام دے رہی ہے اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور قیمتوں میں اضافہ صرف حیلے بازی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کانگریس کے سیاہ لباس احتجاج کو ایودھیا میں رام مندر کے سنگ بنیاد تقریب کے خلاف اصل احتجاج قرار دیتے ہوئے کانگریس پر خوشنودی کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ آج کا دن سنگ بنیاد تقریب کی سالگرہ کا ہے، کہا کہ کانگریس پارٹی سیاہ لباس میں احتجاج کرتے ہوئے ایک عیارانہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ رام جنم بھومی کی سنگ بنیاد تقریب کے خلاف احتجاج کررہی ہے اور وہ اپنی خوشامدانہ پالیسی کو آگے بڑھارہی ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ہر ایک نے دیکھا کہ ماضی میں کانگریس قائدین نے اپنے معمول کے لباس میں احتجاج کیا لیکن جمعہ کے احتجاج کے لئے سیاہ لباس کا انتخاب کیا چونکہ مودی نے 550 برس سے زائد قدیم تنازع کو جو کروڑہا لوگوں کے عقیدہ سے جڑا ہوا تھا پرامن طور پر حل کردیا۔

 انہوں نے نوٹ کیا کہ رام مندری کی تعمیر سرعت آمیزی سے جاری ہے۔  کانگریس، مندر کی تعمیر کے خلاف اپنی مخالفت کا پیام دے رہی ہے اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور قیمتوں میں اضافہ صرف حیلے بازی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چونکہ کانگریس مندر کے خلاف کھل کر اظہار نہیں کرسکتی اس لئے اس نے خفیہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی کے بعد سے بیشتر مدت تک اقتدار پر فائز رہنے کے باوجود کانگریس تنازع کو حل کرنے کچھ نہیں کیا جب کہ مودی نے ایک پرامن طریقہ پر اس کا حل تلاش کیا۔

کانگریس نے یہ کہتے ہوئے جوابی حملہ کیا کہ قیمتوں میں اضافہ، بے روزگاری اور جی ایس ٹی کے خلاف کانگریس کے آج کے جمہوری احتجاجوں سے رخ موڑنے، توجہ ہٹانے، دو مختلف مسائل کو مربوط کرنے اور کینہ توزی سے الجھانے کی یہ مایوسانہ کوشش ہے۔

 کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ صرف بیمار ذہنیت ہی اس طرح کا استدلال پیش کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف طور پر احتجاج نے ہوم پر وار کیا۔

a3w
ذریعہ
منصف ویب ڈیسک
a3w