جموں و کشمیر

کپواڑہ کی عابدہ ور کو گاندھین راشٹریہ سیوا پرسکار

کپواڑہ کی عابدہ ور کو گاندھین راشٹریہ سیوا پرسکار

سری نگر: جموں وکشمیر کے کپواڑہ کی ایک خاتون کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چہارشنبہ کے دن گاندھین راشٹریہ سیوا پرسکار (ایوارڈ) سے نوازا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں: غلام نبی آزاد
جموں وکشمیر میں انتخابات ”صحیح وقت پر“ ہوں گے

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ایل جی نے کپواڑہ کی رہنے والی عابدہ ور کو یہ ایوارڈ دیا۔ یہ خاتون گزشتہ 15 سال سے سماج کی نچلی سطح (گرام پنچایت) تک اچھی طرح جڑی ہوئی ہے۔

سماج کے لئے وہ بے لوث خدمات انجام دیتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عابدہ ور سماجی بھلائی کے کاموں میں کافی سرگرم رہتی ہے۔

وہ امن کی پیامبر ہے۔ اسی کے ساتھ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت بھی کرتی ہے۔ اس خاتون کو حال میں بسٹ ناری شکتی پرسکار 2023 اور نیشنل سروس ایوارڈ(راشٹریہ سیوا میڈل) بھی مل چکا ہے۔