دہلی

سپریا بھاردواج کانگریس کی نئی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر

سپریہ بھاردواج کو پارٹی کا نیا نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں یہ اطلاع دی ۔

نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو ہ سپریہ بھاردواج کو پارٹی کا نیا نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں یہ اطلاع دی ۔

کھیڑا نے کہا کہ بھاردواج کی تقرری فوری اثر سے عمل میں آئے گی قابل ذکر ہے کہ کانگریس کی سابق نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا نے چھتیس گڑھ کے میڈیا ونگ کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ جھگڑے اور باہمی الزامات اور جوابی الزامات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

محترمہ کھیڑا بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئیں۔ یہ عہدہ ان کے استعفیٰ اور انحراف کے بعد خالی ہوا تھا۔

a3w
a3w