حیدرآباد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ کی شکل والی گنیش کی مورتی کو ہٹا دیا گیا
گوشہ محل کے ایم ایل اے راجہ سنگھ نے مطالبہ کیا کہ اس مورتی کو فوری ہٹایا جائے کیونکہ اس سے شردھالووں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی سی پی سے اپیل کی کہ مورتی کو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے گوشہ محل اسمبلی حلقہ کے اَغا پورہ میں بٹھائی گئی وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کی شکل والی گنیش کی مورتی کو ہٹا دیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس مورتی کو فشریز کمیٹی کے چیئرمین ایم سائی کمار نے بٹھایا تھا تاہم، مورتی کو انسانی شکل میں بنانے پر اعتراضات سامنے آئے۔
گوشہ محل کے ایم ایل اے راجہ سنگھ نے مطالبہ کیا کہ اس مورتی کو فوری ہٹایا جائے کیونکہ اس سے شردھالووں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی سی پی سے اپیل کی کہ مورتی کو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
اطلاعات کے مطابق، اسی پس منظر میں یہ مورتی ہٹا دی گئی اور سائی کمار کو ساؤتھ ویسٹ ڈی سی پی نے مشورہ دیا ہے کہ اس کے بجائے دوسری مورتی نصب کی جائے۔