شمالی بھارت

قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے والا گرفتار

پولیس نے چہارشنبہ کے دن ایک شخص کو گرفتار کرلیاجو مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں ایک قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کا ملزم ہے۔

بھوپال: پولیس نے چہارشنبہ کے دن ایک شخص کو گرفتار کرلیاجو مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں ایک قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کا ملزم ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اس حرکت کو قابل مذمت قراردیا۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی کہا کہ یہ حرکت شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے ملزم کی جائیداد منہدم کردینے کا مطالبہ کیا۔

ملزم کے خلاف بلڈوزر کارروائی کے کانگریس کے مطالبہ کے بارے میں پوچھنے پر نروتم مشرا نے کہا کہ بلڈوزر کانگریس کے مطالبہ پر نہیں چلتا۔ بلڈوزر صرف اس وقت چلتا ہے جب انکروچمنٹ ہوتا ہے۔

چیف منسٹر مدھیہ پردیش کے دفتر کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ملزم پرویش شکلا کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے چہارشنبہ کی دوپہر تقریباً 2 بجے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

a3w
a3w