جرائم و حادثات

خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی ،5 ملزمین گرفتار

ایک خاتون کی عصمت ریزی کے الزام میں 5 افراد گرفتار کرلیاگیاہے۔ پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ ایک ملزم‘ 7 دسمبر کو اپنی ٹووہیلر گاڑی پر جارہاتھا کہ اسے سڑک کے بازو ایک خاتون دکھائی دی۔

حیدرآباد: ایک خاتون کی عصمت ریزی کے الزام میں 5 افراد گرفتار کرلیاگیاہے۔ پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ ایک ملزم‘ 7 دسمبر کو اپنی ٹووہیلر گاڑی پر جارہاتھا کہ اسے سڑک کے بازو ایک خاتون دکھائی دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد

لالہ پیٹ چھوڑنے کا پیشکش کرتے ہوئے ملزم نے خاتون کو اپنی ٹووہیلر گاڑی پر بٹھالیا اور اسے ویران ریلوے کوارٹرس کے قریب لے گیا اور وہاں سے اس نے اپنے دوست کو طلب کیا پھر دونوں نے اس خاتون سے جنسی زیادتی کی۔

اس دوران اس کے دیگر تین دوست آگئے ان تینوں نے بھی خاتون کی عصمت ریزی کی۔ بعد ازاں دوسرے ملزم نے متاثرہ کو تارناکہ پر چھوڑ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی مختلف دفعات 363 (اغوا) اور 376ڈی (اجتماعی عصمت ریزی) کے تحت کیس درج کرلیا۔

تفتیش کے دوران پولیس نے تمام 5 ملزمین کو اتوار کے روز گرفتار کرلیا ہے۔