شمالی بھارت

لکھنؤ کورٹ احاطہ میں گینگسٹر کا گولی مارکر قتل، قاتل وکلا کے بھیس میں داخل ہوئے تھے

عدالت کے احاطہ میں یہ قتل گینگسٹر عتیق احمد کو اتر پردیش پولیس کی حراست میں گولی مار کر ہلاک کیے جانے کے دو ماہ بعد پیش آیا۔

نئی دہلی: اتر پردیش کے لکھنؤ میں گینگسٹر سنجیو جیوا کو عدالت کے احاطہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ قاتل وکیل کے بھیس میں آئے تھے۔ مقتول گینگسٹر کرشنا نند رائے قتل کیس کا ملزم تھا۔ اسے مغربی اتر پردیش کا خطرناک مجرم سمجھا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں
گینگسٹر نعیم کی ڈائری کہاں ہے: ہنمنت راؤ
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر

 گزشتہ سال شاملی میں بھی اس کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ سنجیو جیوا پر اے کے 47 فروخت کرنے کا بھی الزام تھا۔ مقتول مجرم جرائم کی دنیا میں ڈاکٹر کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ اصل میں مظفر نگر کا رہنے والا تھا۔

عدالت کے احاطے میں یہ قتل گینگسٹر عتیق احمد کو اتر پردیش پولیس کی حراست میں گولی مار کر ہلاک کیے جانے کے دو ماہ بعد پیش آیا۔ قتل کے بعد ایک بار پھر پولیس کی سیکورٹی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق حملہ آور وکیل کے بھیس میں پہنچے تھے۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ قاتلوں نے واردات کو کیسے انجام دیا۔

سنجیو جیوا مغربی یوپی کے شاملی ضلع کے گاؤں آدم پور کا رہنے والا تھا۔ وہ پہلے منا بجرنگی گینگ کے لیے کام کرتا تھا۔ بعد میں وہ مختار انصاری کے لیے کام کرنے لگے۔ سنجیو کے خلاف یوپی-اتراکھنڈ میں تقریباً 50 کیس درج ہیں۔ سنجیو کی بیوی پائل نے بھی 2017 میں مظفر نگر سے آر ایل ڈی کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔

a3w
a3w