شمال مشرق

کم سنی کی شادی، 9 افراد گرفتار

آسام کے ضلع کریم گنج میں پولیس نے کم ازکم 9 افراد کو کم سنی کی شادی کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

گوہاٹی: آسام کے ضلع کریم گنج میں پولیس نے کم ازکم 9 افراد کو کم سنی کی شادی کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو معاوضہ دینے کا حکم
کار میں آگ لگنے سے دولہا سمیت چار افراد کی جل کر موت
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
مفت گرمائی دینی تعلیمی کلاسس

پولیس کے بموجب ضلع کریم گنج کے پتھر کنڈی علاقہ کے موضع کا رہنے والا بلال الدین‘ اُسی علاقہ کی ایک کم سن لڑکی کو چاہتا تھا۔

شادی کی اقل ترین عمر کو نہ پہنچنے کے باوجود لڑکی کے گھر والے اور لڑکے والے دونوں پیر کی رات نکاح پر آمادہ ہوگئے۔ پولیس بھنک ملتے ہی وہاں پہنچ گئی اور اس نے بلال الدین‘ اس کے باپ جواہرالاسلام اور 7 دیگر افراد بشمول کم سن لڑکی کو تحویل میں لے لیا۔

انہیں منگل کے دن مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کم سن لڑکی کو چائلڈ ویلفیر اسوسی ایشن کے حوالہ کردیا گیا جبکہ گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

فروری 2023 میں آسام پولیس نے ریاست میں کم سنی کی شادی کے خلاف بڑے پیمانہ پر مہم چلائی تھی۔ ریاست کے مختلف حصوں سے 3500 افراد گرفتار کئے گئے تھے۔

a3w
a3w